زمان پارک کے گرد پولیس نے سکیورٹی بڑھا دی

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے گھر مبینہ شرپسندوں کے خلاف آپریشن سے قبل لاہور پولیس کے باوردی اہلکاروں نے زمان پارک کے گرد سکیورٹی سنبھال لی ہے۔

عمران خان کے گھر کے باہر 30 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

کمشنر لاہور کی سربراہی میں گھر کے اندر تلاشی کے مذاکرات کے لیے وفد بعد از نماز جمعہ زمان پارک پہنچے گا۔ حکام کے مطابق مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی میں 400 پولیس اہلکار حصہ لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *