
دتل کلہوڑو، صوبائی سیکریٹری اقلیتی امور محمد عباس بلوچ، ممبر بورڈ آف ڈائریکٹرز آذر ایاز، غلام سرور کھیڑو، دیہی هنرمند خواتین اور دیگر موجود تھے۔
3 روزہ نمائش کا اہتمام سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) نے حکومت سندھ اور اس کے شراکت داروں کے تعاون سے کیا ہے جس میں سندھ کی ہنرمند خواتین کے ہاتھوں کے کام کی نمائش کی گئی ہے۔
اس نمائش کا مقصد دیہی ہنر مند خواتین کو، خاص طور پر سیلاب کے بعد، مارکیٹ تک رسائی اور رابطہ فراہم کرنا ہے۔
آصفہ بھٹو نے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشنز کی غریب اور نادار کمیونٹی کے لیے کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سندھ کی دیہی خواتین کے لیے ایسا جذبہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر انہوں نے ہنر مند خواتین سے ملاقات کی جو سیلاب زدہ علاقوں سے کام کرتی ہیں۔ آفات کی صورتحال میں ان کے کام کو سراہا گیا ۔
نمائش کو سراہتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ دستکاروں، دستکاری اور سندھ کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی سرگرمی کا اہتمام سرسو کی جانب سے کی جانے والی ایک بہترین کاوش ہے۔
سرسو کی طرف سے مسلسل گزشتہ 11 برسوں سے کرافٹس کی نمائش کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اخلاقی فیشن کی حمایت کرنا اور صوبے کی پسماندہ خواتین کی دستکاری کو فروغ دینا ہے۔
تقریب میں کلفٹن اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں سندھی ثقافت کے تمام اجزاء موجود ہیں