اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کا بجٹ کے ذریعے ایف بی آر کو سپریم کورٹ کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق  حکومت کا فنانس بل 2021  کے ذریعے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے اختیارات دینے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے اپنے افسران کے غیر قانونی اقدام کو تحفظ دینے کے لیے فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس میں ترمیم تجویز کردی ہے۔ ممبر ان لینڈ ریونیو پالیسی ایف بی آرطارق چوہدری نے بتایا کہ انکم ٹیکس آرڈینینس کی سیکشن111 میں ترمیم لاء ڈویژن کی توثیق سے فنانس بل میں شامل کی گئی ہے، پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے وہ عدالتی فیصلوں کو ختم بھی کرسکتی ہے، قانون کی تشریح کرنے کا اختیار بھی پارلیمنٹ کے پاس ہی ہے، اس کی بے شمار مثالیں موجود ہیں ۔ طارق کا مزید کہنا تھا کہ کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ اگر کسی عدالت نے فیصلہ دیا ہو تو پارلیمنٹ اسے تبدیل کرسکتی ہے، پارلیمنٹ ہی قانون بناتا ہے تو پارلیمنٹ ہی قانون کی تشریح کرسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *