وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تصدیق کی ہے کہ بھارت میں پھیلے ٹرپل میوٹینٹ کورونا کے پاکستان پہنچنے کا ثبوت نہیں ملا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کررہے ہیں، فضائی راستے سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد 80 فیصد تک کم کردی ہے جب کہ پاکستان آنے سے پہلے اور پاکستان پہنچنے پر کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے۔ […]