اسلام آباد: سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل (ر) خالد شمیم وائیں موٹر وے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے
میں جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے سابق سی جے سی ایس سی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور –
اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

جنرل (ر) خالد شیم وائیں کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کے مناظر — فوٹو، ڈان نیوز
اس حوالے سے ترجمان موٹروے پوليس نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کا دوست زبیر بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کا بيٹا اور ڈرائيور شدید زخمی ہیں۔

ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کو دیگر افراد کے ساتھ زخمی حالت میں سی ايم ايچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کيا گيا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

موٹروے پوليس کے مطابق ان کی گاڑی کی رفتار تیز تھی اور اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: جنرل وائیں کا جانشین کون؟

خیال رہے کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں 8 اکتوبر 2010 سے 8 اکتوبر 2013 تک 14ویں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) رہے۔

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں 28 اگست 1953 کو ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپریل 1972 میں پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کیا اور انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیوسٹی اسلام آباد سے گریڈیوشن مکمل کیا جبکہ انہوں نے اسلام آباد کی قائدِ اعظم یونیورسٹی سے وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

سابق سی جے سی ایس سی کو ان کی خدمات پر ہلالِ امتیاز اور نشانِ امتیاز کے فوجی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نوشہرو فیروز: پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 4 اہلکار جاں بحق

جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنی دورِ ملازمت میں سی جے سی ایس سی کے علاوہ چیف آف جنرل اسٹاف (سی جی ایس)، کمانڈر سدرن کمانڈ اور
ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف (ڈی سی جی ایس) بھی تعینات رہے۔

اس کے علاوہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اسکول آف انفینٹری ٹیکٹکس کوئٹہ اور 41 انفرینٹری ڈویژن کوئٹہ کے بھی کمانڈر رہے تھے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 2 دسمبر کو سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 4 سیکیورٹی اہلکار جاں
بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے تھے۔

رواں ماہ 16 دسمبر کو قراقرم ہائی وے پر پتان کے علاقے میں چھٹیاں منانے کے لیے اپنے گھروں کو جانے والے فوجی اہلکاروں کی گاڑی حادثے
کا شکار ہوگئی تھی جس میں 3 فوجی اہلکار جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Posted in kt

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *